مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری کے بموجب بھاتمرہ تعلقہ بھالکی میں
نظام نامی ایک مرد نے اپنی ہی بیوی کو حالت نشہ میں ہاتھ پیر باندھ کر
کیروسین چھڑک کر بڑی بے دردی کے ساتھ آگ لگا دی ،جس کے نتیجہ میں خاتون
90فیصد جھلس گئی ،جس کی اطلاع پا کر حافظ غلام ربانی اشاعتی نائب صدر جمعیت
علماء بیدر نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مقام واردات پر پہنچ کر حالات کا
جائزہ لیا اور فوری بیدر سے جمعیت علماء کی ایمبولینس منگوا کر شدید جھلسی
ہوئی حالت میں خاتون کو بیدر سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا ،جہاں ابتدائی طبی
امداد کے بعد ڈاکٹرو ں کی ٹیم نے نازک حالت کے پیش نظر خاتون کو فوری
گلبرگہ منتقل کرنے کی صلاح دی ،مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر نے اسی
ایمبولینس میں گلبرگہ سرکاری ہاسپٹل روانہ فرمایا جہاں دوران علاج
خاتون
زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ،بھالکی پولس نے کیس درج کرلیا ہے شوہر ہنوز مفرور
بتایاجاتا ہے ،گھریلو حالات انتہائی خستہ اور ناگفتہ بہ ہیں ،مرحومہ کو
تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے جنکا کوئی سہارا نہیں ہے مفتی غلام یزدانی
اشاعتی نے گلبرگہ پہنچ کر اپنی نگرانی میں پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی
کاروائی انجام دی، حافظ غلام ربانی اشاعتی نے جمعیت علماء بیدر کی جانب سے
کفن دفن کا انتظام فرمایا اور متوفیٰ کے گھر پہنچ کر بچوں کو پانچ ہزار
روپیوں کی نقد امداد کی اور جمعیت علماء بیدر کی جانب سے دو بچیوں کی فری
تعلیم و تربیت کی بھی ذمہ داری لی ،اسی طرح بیدر کی ایک یتیم لڑکی کی شادی
میں جمعیت علماء بیدر کی جانب سے پانچ ہزار روپئے کی امداد کی گئی جس کی
والدہ گھروں میں کاج کرتی ہیں اور جن کی کوئی ذرائع آمدنی نہیں ۔